لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں صوابدیدی فنڈز کی مد میں کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ گورنر، سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کیلئے صوابدیدی فنڈز کی مظوری دیدی گئی۔ سات کروڑ 65 لاکھ 50 ہزار روپے کے صوابدیدی فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔ گورنر پنجاب کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ، صوبائی محتسب کیل 3 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کردیئے گئے۔ سپیکرکیلئے 5 لاکھ، ڈپٹی سپیکرکیلئے 2 لاکھ 75 ہزار، اپوزیشن لیڈر کیلئے 2 کروڑ 75 ہزار اور صوبائی وزراء کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے صوابدیدی فنڈز کی منظوری دی گئی۔