فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سمجھ دار شوہر وہی ہوتے ہیں جو بیگم کے تیور بھانپ لیں۔ گورنر نے اپنی اہلیہ کے غصے کا قصہ فیصل آباد تقریب میں سناتے کہا جب میں نے دروازہ کھٹکھٹایا، دروازہ بعد جس طریقے سے بند ہوا میں نے کہا آج مسئلہ خراب ہے۔، میں نے بیگم سے پوچھا کہ کیا غلطی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا آپ اپنے بچوں کو بچے ہی نہیں سمجھتے آپ کو کیا پتہ بچے کیا محسوس کرتے ہیں۔ پھر میں نے اپنے بیٹے کو سمجھایا اور بیگم صاحبہ کو بھی ٹھنڈا کیا۔
بیگم کے تیو ر بھانپ لینے والا ہی سمجھدار شوہر ہے: چودھری سرور
Jan 30, 2019