مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اورکرپشن ترقی میں رکاوٹ ہیں:امیرالعظیم

Jan 30, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اورکرپشن جیسے مسائل ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔کرپٹ عناصر نے ملک کی معاشی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔نیب سمیت انسدادبدعنوانی کے تمام ادارے ملک سے کرپشن کاقلع قمع کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں