لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور بند روڈ کے علاقہ قصور پورہ میں واقع گتے اور ربڑ کی فیکٹری میں دوپہر تین بجے کے قریب اچانک آگ بھرک اٹھی۔ ریسکیو کی 12 سے زائد گاڑیاں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، لیکن آگ پر صبح ہونے تک قابو نہ پایا جاسکا، اے سی سٹی احمد رضا کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،آگ لگنے والی فیکٹری میں کام کرنے والا نذیر کئی گھنٹوں بعد بھی گھر واپس نہ پہنچا ، نذیر کے بھائی بشیر کا کہنا ہے کہ نذیر چار بچوں کا باپ ہے کبھی گھر آنے میں تاخیر نہیں کی.کئی گھنٹوں کی آگ اور تپش کے باعث فیکٹری کی عمارت گرنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔