کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ہے، مری، گلیات میں برفباری متوقع ہے۔بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی، سکردو میں پارہ منفی 20 تک گر گیا دیگر بالائی علاقوں میں بھی سردی انتہا کو پہنچ گئی ، برفباری کے بعد بعض مقامات پر درجہ حرارت منفی 25 تک گر گیا، لوگوں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ادھر بلوچستان میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو مزید سرد بنا دیا۔ صبح سویرے کوئٹہ شہر کو سرمئی بادلوں نے گھیر لیا اور پھر شروع ہوا برسات کا سلسلہ جس نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔کراچی بھی والے تیار ہوجائیں جہاں ( آج ) جمعرات کو بھی بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز تک بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان
Jan 30, 2019 | 14:20