لاہور (پ ر) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن محنت کشوں کی جانب سے امامیہ کالونی شاہدرہ میں پرفیوم فیکٹری میں سیلنڈر پھٹنے سے پندرہ مزدور بمعہ کارکن خواتین المناک جانکاہ حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری روبینہ جمیل صدر اکبر علی خان خوشی محمد کھوکھر اسامہ طارق نیاز خان چودھری محمد انور نے کہا کہ ملک میں محنت کشوں کو کام پر محفوظ اور صحت مند حالات کا مہیا کرانے اور انہیں کام پر تحفظ کیلئے فیکٹری ایکٹ 1936ء کی دفعات پر عملدرآمد کا فقدان ہے حکومت پنجاب میں کارکنوں کو فیکٹریوں اور کانوں ٹرانسپورٹ شعبہ بجلی میں تعینات ملازمین کو کام پر حادثات سے پیشہ وارانہ بیماریوں کو محفوظ کرانے کیلئے لیبر قوانین کا سختی سے آئی ایل او کنونشن 81 کے اصولوں کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن رجسٹرڈ کے ایک ہنگامی اجلاس منعقد بختیار لیبر ہال میں اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ کام پرالمناک حادثات کے شکار کارکنوں کے خاندان کو کم از کم بیس لاکھ فی کس مدد کی جائے۔
آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کا پرفیوم فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 15 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا دکھ کا اظہار
Jan 30, 2020