لاہور(خصوصی نامہ نگار )سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس ایچوگل میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی۔کانفرنس میں مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالدمحمود، قاری محمدطفیل، مولانا پیرغلام مصطفیٰ ودیگر علماء نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ مولانا علیم الدین شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے قادیانی آئے روز نئے طریقوں سے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ایمانوں کو بچانا ہے اور قادیانیوں کو دعوت اسلام دینی ہے تاکہ وہ بھی جنت کے حق دار بن سکیں۔
عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ مجلس ختم نبوت کا ہی طرہ امتیاز ہے ختم نبوت کا تحفظ ایک عظیم مشن ہے جس پر کام کر نے والوں کیلئے جنت کی بشار ت ہے۔ مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ فتنہ قادیانیت نے بھیانک کردار ادا کرتے ہو ئے انگریز سامراج کے اشارے پر نبی رحمت سید الاولین و الآخرین حضرت محمد مصطفیؐ کے مقابلہ میں مسیلمہ پنجاب مرزا غلام قادیانی کو کھڑا کیا اس طرح اس نے منصب نبوت و رسالت پر ڈاکہ ڈال کر اس فتنے کی بنیاد رکھ کر نیا فتنہ کھڑا کیا۔