شریف المجاہد کے انتقال پر سیکرٹری جنرل قائداعظم فورم عامر کمال صوفی کا اظہار افسوس

لاہور (پ ر) پروفیسر شریف المجاہد تاریخ کا ایک اثاثہ تھے ان کی قائداعظم محمد علی جناح سے محبت لازوال تھی وہ ایک علم کا خزانہ تھے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی مرحوم کے چھوٹے صاحبزادے سیکرٹری جنرل قائداعظم فورم عامر کمال صوفی نے پروفیسر شریف المجاہد کی وفات کے حوالے سے کیا عامر کمال صوفی کا کہنا تھا کہ پروفیسر شریف المجاہد میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی وہ ایک سچے عاشق رسول اور قائداعظم کے پیروکار تھے شریف المجاہد کا شمار ان چنے گنے لوگوں میں ہوتا تھا جن کو حضرت قائداعظم سے عشق اور پاکستان پر جان نچھاور کرنیوالے لوگوں سے ہوتا تھا۔


پروفیسر صاحب صحافت کے میدات میں ایک اعلیٰ پایہ کے اچھے صحافی اور دانشور خیال کئے جاتے تھے آپ نے قائداعظم پیپرز پر بہت کام کیا اور تحریک پاکستان کے حوالے سے آپ ایک اچھے استاد جانے جاتے تھے آپ کی وفات سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب کرے۔

ای پیپر دی نیشن