کراچی (سٹی نیوز)واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ سندھ حکومت کی ہدایات پر کچی آبادیوں کوبلوں کی عدم وصولی کے باوجودانسانی ہمدردی اور شہری خدمت کے جذبہ کے تحت فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات فراہم کررہا ہے ،واٹربور ڈ اپنے وسائل سے شہریوں کو سال کے 365دن مسلسل فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فراہمی ونکاسی آب کے نظام کو بحال رکھنے کیلئے لائنوں ،پمپنگ اسٹیشنوں ،کنڈیوٹ ،سائفن ،فلٹرپلانٹس سمیت دیگر تنصیات کی مرمت اور دیکھ بھال کے بھاری اخراجات بھی برداشت کرتا ہے الحمدللہ ملازمین کی تنخواہیں ،پینشن سمیت انہیں قواعد کے مطابق حاصل سہولیات بھی وقت پر فراہم کی جارہی ہیں ،یہ با ت انہوںنے ضلع کورنگی ودیگر علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے آنے والے اراکین قومی اسمبلی فہیم خان ، اکرم چیمہ، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہراور دیگر منتخب نمائندوں و عمائدین کے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔