کراچی (سٹی نیوز) جمعیت علمائے پاکستان ضلع ملیر کے تحت مرکزی دفتر صاحبدادگوٹھ میں ماسٹرعبدالحلیم نعیمی کے زیرصدارت قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ کی اہلیہ، مولانافضل الرحمان مدنی کی صاحبزادی اور علامہ صاحبزادہ شاہ محمدانس نورانی وصاحبزادہ شاہ محمداویس نورانی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن ‘ فاتحہ خوانی ودعاکا اہتمام کیاگیاجس میں اکرم شاد، علی اکبرشاد، ماسٹرمحمدسلیم، عابد علی، عبدالسلام، عبدالباقی، اخترحسین ودیگر سمیت کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماسٹرعبدالحلیم نعیمی نے کہاکہ قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانیؒ کی تمام زندگی اسلام کی آبیاری اور ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذ کی جدوجہد میں گزری اور اس ساری جدوجہد میں آپؒ کی اہلیہ نے آپؒ کا بڑھ چڑھ کرساتھ دیا اور کبھی آپ کے حوصلوں کو ٹوٹنے نہیں دیا۔اس موقع پر مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
علامہ شاہ احمدنورانی کی اہلیہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن اورفاتحہ خوانی
Jan 30, 2020