لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران پاکستان کی طرف سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ اگلے ماہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھی دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔ پہلے ہمیں سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات سے جو ٹی ٹونٹی سیریز کے انعقاد سے دور ہو گئے ہیں۔ پاکستان جتنی اچھی سکیورٹی مہیا کر سکتا تھا اتنی کی ہے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے بھی مثبت سوچ رکھتے ہیں۔