راولپنڈی، ٹیسٹ 5 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، گرین شرٹس کا پریکٹس میچ آج

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے پاکستان بنگلہ دیش میچ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے، سہ جہتی سکیورٹی حصار کی براہ راست نگرانی سی پی او راولپنڈی کریںگے،ایلیٹ، ڈولفن، محافظ سکواڈ سمیت پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو میچ کی سکیورٹی کے لیے تعینات کیاجائے گا۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش میچ کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجا رہا ہے اور اس ضمن میں راولپنڈی پولیس مکمل پرعزم ہے۔ سکیورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے اور تمام ذمہ دار افسران اور جوانوں کی خصوصی بریفنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پا س ہو گی جبکہ دوران میچ سٹیڈیم کے اطراف اور اندر سکیورٹی فرائض راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار سرانجام دیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کے سخت ترین احکامات دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں بین الاقوامی میچز کے کامیاب انعقاد سے عالمی سطح پر ملکی وقار بلند ہوا ہے اورشاندار سکیورٹی انتظامات کی بدولت اعتماد کی بحالی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعزاز ہے۔ 7 سے 11فروری تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری رہنے والے کرکٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے 500 پولیس افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کا پلان تیار کیا گیاہے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی آج سے تین روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ٹیسٹ سکواڈ کے 19 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے 16 کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ تو جاری ہے ہی اب ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی کیمپ جوائن کر لیا ہے۔کیمپ میں تین روزہ پریکٹس میچ کا آج سے ّآغاز ہوگا ، فیضان ریاض، ذیشان ملک، اشفاق احمد اور محمد حسنین کو بھی میچ کیلئے بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ کے اختتام پربنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، آف سپنر بلال آصف کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے انہیں بنگلہ دیش ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کی وجہ سے شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...