پروفیسر شریف المجاہد کا انتقال ادب و صحافت کا بڑا نقصان ہے: محمد سلمان

Jan 30, 2020

کراچی( نیوزرپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین محمد سلمان اور سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے ملک کے نامور ماہر تعلیم، مصنف ، دانشور ، موٗرخ، تحریک پاکستان پر متعدد کتابوں کے مصنف اور قائد اعظم اکیڈمی کے بانی پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین محمد سلمان نے کہا کہ پروفیسر شریف المجاہد کی تصانیف میں قائداعظم ، ایک موضوعاتی مطالعہ کو ۱۸۹۱میں قائداعظم پر شائع ہونے والی کتب میںبہترین قرار دیتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، اس ے علاوہ آپ نے ۸ مزید تالیفتدوین کیں، ان کے شاگردوںنے شعبہ صحافت میں بڑا نام پیدا کیاجن کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔استاد الاساتذہ کہلائے جانے کے مستحق ہیں وہ ہمارے ملک کے بہت بڑے سرمایہ تھے ان کے انتقال سے ادبی خال پُر کرنے میں بہت وقت لگے گا۔ ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ دوسری جانب اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے آفیس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی جس میں کثیر تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر قادربخش سومر ونے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان کراچی مرحوم کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے اور شریف لمجاہد کی وفات پرگہرے رنج و غم کااظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعاکی۔

مزیدخبریں