گور نمنٹ کمپری ہینسیو اسکول عزیزآباد میں جشن عید میلاد النبیﷺ

کراچی (نیوز رپورٹر ) سرور کائنات دونوں جہانوں کے سردار خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے گورنمنٹ کمپری ہینسیو بوائز ہائر سیکنڈری اسکول عزیزآباد کراچی میں جشن عیدالنبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا گیا ۔جس میں نعت خوانوں مقررین اور قاری کی صورت میں بہترین ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ۔ میٹرک کے طالب علم حافظ زین العابدین نے خوبصورت تلاوت کی اور شایان نے خوبصورت حمد باری تعالی پیش کی۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کمپری ہینسو بوائیز ہائر سیکینڈری اسکول عزیز آباد کی پرنسپل پروفیسر نشاط امین نے کہا کہ سرور کائنات دونوں جہانوں کے سردار ہیں اسلام آزاد مذہب ہے اسلام میں کوئی زبردستی نہیں کی جاتی۔ اگر ہم قرآن پڑھیںاور دین کو سمجھیں تو ہر مشکل آسان ہوجائے گی اسلام نے عورت اور مرد کو برابر کے حقوق دیئے،انہوں نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم حاصل کریں گی تو پوری نسل تعلیم یافتہ ہوجائے گی ۔اس موقع پر قرات، نعت خوانی اور اور سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں پر تقریری مقابلے ہوئے طلباء نے جوش و خروش سے اس میں حصہ لیا اور ہر شعبے میں اول دوم اور سوم انعام میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ ان طلبہ کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا جنہوں نے پچھلے دنوں کراچی میں تقریری مقابلے جن کا اہتمام ڈائریکٹریٹ کراچی کے تحت ہوا تھا، میں پہلی پوزیشن لی تھی تقریب میں اسکول کی ایس ایم سی ٹیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن