اقتصادی رابطہ کمیٹی: ترک بحری جہاز ’’کار کے‘‘ کے ذمہ 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم معاف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر پاکستان مورگیج ریفائنانس کمپنی لمیٹڈ کے لیے عالمی بنک سے حاصل کردہ14 کروڑ ڈالر قرضہ کی ایک کروڑ ڈالر رقم کی تیسری قسط کے لیے رسک شیئرنگ سہولت کے نفاذ کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے وزارت خزانہ کی تجویز پر سٹیٹ بنک آف پاکستان کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ(ایچ بی ایف سی ایل) میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔ ای سی سی نے مالی سال2019-20ء کے لیے اخراجات پورا کرنے کے لیے80 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی، ای سی سی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی مواصلات کی تجویز پر ای گورنمنٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے درکار انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی انفرا سٹرکچر کی مرکزی طور پر خریداری کے لیے 10 کروڑ روپے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی، ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجب الادا گیس بلوں کی ادائیگی کی مد میں 35 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری۔متعلقہ رقم مالی سال2019-20ء میں پاکستان سٹیل ملز کے لیے مختص شدہ بجٹ سے کی جائے گی۔ ای سی سی نے بحری جہاز کارکے کے ذمہ 18کروڑ 45لاکھ روپے کی رقم معاف کرنے کی بھی منظوری دے دی، ترکی سے تعلق رکھنے والے اس فلوٹنگ پاور پلانٹ اور حکومت کے درمیان تصفیہ ہو جانے کے بعد پورٹ چارجز اور دوسری مدت کی رقم معاف کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...