پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 گہرائی 38 کلو میٹر جبکہ مرکز پاکستان افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔