سندھ میں آئی جی کا معاملہ ایک نہیں 2 پاکستان کی نئی مثال ہے: بلاول

Jan 30, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ غریب خاندان کیخلاف کارروائی سے انکار پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹایا گیا۔ غریب کا جرم تھا کہ گائے وزیر کے گھر میں گھس گئی تھی۔ سندھ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد آئی جی کیلئے پانچ نام وفاق کو دیئے۔ سندھ میں آئی جی کا معاملہ ایک نہیں دو پاکستان کی ایک اور مثال ہے۔ آئی جی کا معاملہ اس بات کا مظہر ہے کہ نیا پاکستان کا نعرہ مذاق ہے۔

مزیدخبریں