لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس گلزار احمد آج 30 اورکل 31 جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے۔ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی بنچ میں شامل ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل آفس کے لاء افسران بھی پیش ہونگے۔