سیاست عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہوتی ہے: زرداری کا حسن مرتضیٰ کو فون

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست عوام کے مسائل حل کیلئے ہی ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا ۔ آصف زرداری اور حسن مرتضیٰ کے درمیان پنجاب کی سیاست اور مجموعی صورتحال پر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سید حسن مرتضیٰ نے آصف علی زرداری سے ان کی صحت بارے بھی دریافت کیا ۔ آصف علی زرداری نے مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے پر حسن مرتضی کو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عوام کے مسائل حل کیلئے ہی ہوتی ہے ، آپ بہت موثر انداز میں عوام کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں ،صوبے اور حلقے کے مسائل اسی طرح اٹھاتے رہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...