اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 30جنوری کے اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، سید خورشید شاہ اور احسن اقبال کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس کے لئے چار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے ہیں۔