حکومت نے نوول کروناوائرس کی روک تھام کے لئے صورتحال کی باضابطہ نگرانی اور فوری منصوبہ تیارکرنے کے لئے ایک تکنیکی کورکمیٹی تشکیل دی ہے۔وزارت صحت کے ایک اہلکارکے مطابق قومی ادارہ صحت نے اس بیماری کے بین الاقوامی اثرات کی نگرانی کے لئے اپنے ہنگامی آپریشن سنٹرکوفعال کردیاہے۔اس کے ساتھ صحت کے مرکزی ادارے، عالمی ادارہ صحت اورصحت کے صوبائی محکموں کے درمیان قریبی روابط بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔ایک عہدیدارنے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کی Virologyلیبارٹری کوکروناوائرس سے نمٹنے کیلئے جلدازجلدپروگرام تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے اس سلسلے میں پہلے ہی طبی عملے ،مسافروں اورعام لوگوں کے لئے آگاہی اور معلوماتی مواد تیارکرلیاہے۔
حکومت نے کروناوائرس کی روک تھام کیلئے تکنیکی کورکمیٹی تشکیل دی
Jan 30, 2020 | 09:56