اسلام آباد(آئی این پی ) ترک صدرطیب اردگان13 اور 14 فروری کوپاکستان کادورہ کریں گے، دورے میں ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے، ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے، پاک، ترک اعلی سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے، ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
ترک صدر 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے
Jan 30, 2020