نواز شریف کا معائنہ مکمل، آئندہ ہفتے ہسپتال میں داخل کرایا جائیگا: ڈاکٹر عدنان

لندن (نیٹ نیوز) میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہیں اگلے ہفتے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عدنان کا لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نواز شریف کے دل کی شریان میں پیچیدہ بیماری ہے جس کا علاج کیا جائے گا۔ این ایچ ایس کے ہسپتال میں نواز شریف کی کارڈئیک کیتھیٹائزیشن انٹروینشن کی جائے گی۔ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ نواز شریف کارڈیک علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوں گے۔ ان کی حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ سکین کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ نواز شریف کے دل کا علاج کرنے والی ٹیم نے اہم پیچیدہ کورونری شریانوں میں رکاوٹوں کا علاج کرنے کے لئے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن