اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریوینونے ٹیکس گزاروں کوایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے لا زماً اکتیس جنوری 2020 تک داخل کرالیں ، ٹیکس سال 2019 کے گوشوارے جمع کرانے کی تا ریخ میں تو سیع سے فائدہ اٹھا ئیں اور آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تک اپنے سالانہ ٹیکس گوشوراے جمع کرائیں۔ اِس سِلسلے میں ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڈی رکھتے ہیں وہ لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں .