وفاقی اورصوبائی حکومتیں عوامی فلاح کیلئے انقلاب آفریں قدم اٹھائیں: شوکت قاضی

راولپنڈی (پ ر ) پاکستان کو معاشی ‘ سماجی اور کاروباری سطح پر کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے قوم ان مسائل کا خاتمہ چاہتی ہے افسوس ایک بحران کے بعد دوسرا ایشو سر اٹھا لیتا ہے کل ٹماٹر بحران سامنا تھا اورآج آٹا بحران لوگوں کو تنگ کررہا ہے ۔وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو اس ضمن میں انقلاب آفریں اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنماء چیئرمین قاضی گروپ آف کمپنیزشوکت محمود قاضی نے مقامی سیمینار میں کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو بہت زیادہ سپورٹ دے اگر وہ سرمایہ داروں کے لیے دوستانہ ماحول نہ دے سکی تو نتائج اچھے برآمد نہیں ہوسکیں گے دوستانہ ماحول کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے پالیسی مرتب کی جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن