تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کے لئے نام نہاد امن منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔ترجمان عباس موسوی نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایران اسلامی ممالک کے لئے خطرے کا باعث اس بڑی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ کام کرنے پرتیار ہے۔موسوی نے مسلم ممالک سے اپنے اختلافات ختم کرنے اور امریکی اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونے کا مطالبہ کیا۔ٹرمپ نے منگل کواپنے مشرق وسطی امن منصوبے کے سیاسی پہلو کا اعلان کیا جس میں دی گئی تجویز کو فلسطینی پہلے ہی متعدد بار مسترد کرچکے ہیں۔اس منصوبے میں یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے دوریاستی حل کی تجویز دی گئی ہے۔