ملکہ کوہسار اور گلیات میں ہرطرف برف کے بلند پہاڑنظر آرہے ہیں

Jan 30, 2020

مری(نامہ نگار خصوصی) شدید برفباری سے ملکہ کوہسار اور گلیات میں ہرطرف برف کے بلند پہاڑنظر آرہے ہیں جبکہ برفبار ی کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، پہاڑوں اور درختوں کو بھی سفید برف نے انتہائی دلکش بنا دیا ہے اوریہ دلکش وادی سفید دیوی کا منظر پیش کررہی ہے برف کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح فیملیوں اور منچلوں نے یہاں کارخ کرلیا مال روڈسمیت تمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کابڑا رش دیکھاجارہا ہے ۔سیاح برفباری کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ایسے میں تاحد نگاہ پھیلی ہوئی برف اور منفی درجہ حرارت میں گرم کپڑوں اورجیکٹوں میں ملبوس سیاح فیملیاں اور منچلے اپنے جسموں کو گرم رکھنے کیلئے کافی،چائے،سوپ اور ڈرائی فروٹ کا استعمال کررہے ۔ زیادہ برفباری کے باعث سیاحوں نے مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ پر ہی ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں تمام ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں میں سیاحوں کا رش ہے جسکے باعث کاروباری پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا یہ سلسلہ آج جمعرات کی صبح ختم ہوجائیگا۔
برفباری


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)دو دن سے جاری رہنے والی بارش سے جڑواں شہروں میں سردی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم موٹر سائیکل سواوروں کو بارش کی صورت میں خاصی دقت کا سامنا کرنا پڑا،دوسری جانب سردی بڑھ جانے سے خشک میوہ جات کی مانگ میں واضح اضافہ ہواہے ،اندرون شہر گلیوں میں نکاسی آب ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی رہی جبکہ مری روڈ کمیٹی چوک انڈر پاس پر بھی سارا دن جمع رہا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔
سردی

مزیدخبریں