افسران کا سنٹرل سلیکشن بورڈ میں آسامیاں کم رکھنے پروزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد خبر نگار)وفاقی بیوروکریسی میںکلیدی کردار ادا کرنے والے آفس مینجمینٹ گروپ اور سیکرٹریٹ گروپ آفیسرز ایسوسی ایشن کا حالیہ سنٹرل سلیکشن بورڈ میں آسامیاں کم رکھنے پر احتجاج،وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیاگیا۔ معاملے کو لیگل کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی جیسے فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ۔اس سلسلے میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری حماد شمیمی اور مرید رحیمون کی صدارت مین اسلام آباد کلب میں ہونے والے اجلاس میں ارکان کی بھرپور شرکت۔گریڈ 20 اور 21 میں آسامیوں کی تعداد کم رکھنے پر تشویش کا اظہار ۔افسران کا سنٹرل سلیکشن بورڈ میں آسامیاں کم رکھنے پروزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ فوری طور پر سیکرٹریٹ گروپ کی آسامیوں میں اضافے کے احکامات جاری کئے جائیں۔گریڈ 20اور گریڈ21کی آسامیوں کی شرح انتہائی کم ہے۔سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی بڑی تعداد ترقی کیلئے اہل ہے۔2014 میں جاری ایس آر او کی وجہ سے افسران ترقی سے محروم رہ جاتے ہیں ۔سیکرٹریٹ و آفس مینجمنٹ گروپ افسران کی مراعات بھی انتہائی کم ہیں۔ معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شہزاد ارباب کے ساتھ افسران کی ترقی کا معاملہ اٹھانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن