بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پہلی فیزیبیلی رپورٹ تیار

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت توانائی نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پہلی مکمل فیزیبیلی رپورٹ تیارکرلی،فزیبلٹی رپورٹ میں سورج کی روشنی سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے اقدامات اور تجویز شامل ہیں ۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر پاور عمر ایوباور سیکرٹری پاورعرفان علی کی متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ میں رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ، رپورٹ جرمن کمپنی اور نیسپاک نے مل کر تیار کی ہے، اگلے مرحلے میں تمام سٹیک ہولڈرز اور تکینیکی ماہرین سے رپورٹ پر رائے لی جائے گی، ترجمان کے مطابق فزیبلٹی رپورٹ میں سورج کی روشنی سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے اقدامات اور تجویز شامل ہیں کہ کہاں کہاں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے کن علاقوں میں سورج کی شعائیں تیز ہیں۔ انہوں نے کہا شمسی توانائی پر منتقل ہونے کے حوالے سیعوامی آگاہی کے حوالے سے اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ، بلوچستان کے ہزاروں ٹیوب ویلوں کو اربوں کی بجلی فراہم کی جاتی ہے ، بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے گردشی قرضے میں اضافہ ہوتا ہے ،سولر ٹیوب ویلوں سے بلوچستان میں زرعی انقلاب کے ساتھ بجلی میں خسارے سے بھی بچا جا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن