لیبیا میں ترک فوجی بھیجنے کے معاملے پر فرانسیسی صدرعمانویل ماکروں کی طرف سے ترک صدر طیب ایردوآن پر تنقید نے ترکی کو سخت مشتعل کیا ہے، فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ترک صدر طیب ایردوآن طرابلس میں اپنے فوجی بھیج کربرلن میں طے پائے معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اقصوی نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں 2011ءکے بعد سے بحرانوں کا اصل ذمہ دار فرانس ہے۔