چین میں کرونا وائرس کے 7711مریضوں کی تصدیق ،170ہلاک، 1370مریضوں کی حالت تشویشناک

Jan 30, 2020 | 14:36

ویب ڈیسک

چینی صحت حکام نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ بدھ تک چین کے صوبائی سطح کے31علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس میں کرونا وائرس کے باعث نمونیا کے 7711مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کل 170 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔قومی صحت کمیشن نے اپنی روزمرہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ بدھ کے آخر تک 1370مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور12167 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ تھا ۔کل 124افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔بدھ تک 1737نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں خود اختیار علاقہ تبت میں پہلا تصدیق شدہ مریض سامنے آیا ہے جبکہ 4148نئے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔38ہلاکتوں میں سے 37صوبہ ہوبے اور ایک صوبہ سیچھوان میں ہوئی ہے ۔بدھ کو 131مریض شدید بیمار ہوئے اور 21مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ۔کمیشن نے کہا ہے کہ مریضوں سے قریبی رابطہ رکھنے والوں، کل 88693 کا سراغ لگا لیا گیا تھا۔ ان میں سے2364 کو طبی مشاہدے کے بعد بدھ کو فارغ کر دیا گیا جبکہ81947 دیگر ابھی تک زیرِ مشاہدہ ہیں۔بدھ کے آخر تک ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقہ میں 10،مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں7اور تائیوان میں 8مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزیدخبریں