ترجمان دفترخارجہ کابھارتی قیادت کےپاکستان کےخلاف مسلسل جنگی جنون پر مبنی بیانات پر افسوس کااظہار

دفترخارجہ نےبھارتی قیادت کے پاکستان کےخلاف مسلسل جنگی جنون پر مبنی بیانات پر افسوس ظاہر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی امتیازی کشمیر مخالف اوراقلیتوں کےخلاف پالیسیوں پر  ملک اوربیرون ملک بڑھتی ہوئی تنقید سے توجہ ہٹانے کےلئے بدحواسی پر مبنی کوششیں کررہاہے۔

 انہوں نےکہا کہ کسی کو بھی پاکستان کےخلاف جارحیت کے عزائم کو ناکام بنانے کے ہمارے عزم کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےعائشہ فاروقی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ وادی میں صورتحال کا نوٹس لے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان نےعالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ موثر انداز میں اٹھا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے بیرون ملک مشنوں نے یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے اور دنیا کی توجہ اس دیرینہ تنازع کی جانب مبذول کرانے کےلئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔

امریکہ کے مشرق وسطی سے متعلق منصوبے کے بارے میں سوال پر ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دوریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

 انہوں نے عالمی سطح پر متفقہ لائحہ عمل اور انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک فعال، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے عز م کا اعادہ کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ای پیپر دی نیشن