لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے پولیس سروس گریڈ 20 ڈی آئی جی عہدہ کے 8 پولیس افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کو تبدیل کر کے ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر احمد جمال الرحمان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سید خرم علی کو تبدیل کر کے ریجنل پولیس آفیسر ملتان تعینات کیا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) وسیم احمد سیال کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے عہدہ کا بھی اضافی چارج ہو گا۔ ایس ایس پی پولیس ہائی وے پٹرول راولپنڈی ساجد کیانی کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی آپریشن لاہور۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور شہزادہ سلطان کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن احمد ارسلان ملک کو تبدیل کر کے ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثناء حکومت پنجاب نے 3 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایس اینڈ جی اے میں تقرری کے منتظرافسران میں سے کیپٹن(ر) قاسم ضیا کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر اے ڈی سی جی راولپنڈی، ڈاکٹر سید بلال حیدر کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشنز لاہور تعینات کیا ہے جبکہ یہاں تعینات تنویر اقبال تبسم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے اور ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اشفاق احمد آر پی او سرگودھا‘ ساجد کیانی ڈی آئی جی آپریشن لاہور‘ احمد جمال کمانڈنٹ پولیس کالج تعینات
Jan 30, 2021