نااہل‘ ظالم حکمرانوں نے احتساب مذاق‘ ملک کو تماشا بنا دیا: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل اور ظالم حکمرانوں نے عوام کو بدحال اور ملک کو تماشا بنا دیا۔ پی ٹی آئی کے ڈھائی سالوں میں کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ ادارے متنازعہ ہوئے، احتساب کا مذاق بنایا گیا۔ مافیاز نے اربوں کمائے اور زراعت اور صنعت کا بیڑہ غرق ہوا۔ سینٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو کروڑوں کے فنڈز دے کر وزیراعظم نے ثابت کر دیا کہ اپنے دعووں سے مکرنے اور یوٹرنزلینے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ملک میں جمہوریت کو تماشا بنا دیا گیا۔ پاکستان کو صالح اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے۔ حافظ سلمان بٹ نڈر اور بے خوف رہنما تھے۔ انہوں نے زندگی بھر مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے جدوجہد کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ کے اجتماع میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ براڈشیٹ سکینڈل اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس سے ثابت ہو گیا ہے کہ کرپشن کا کلچر ملک میں سالہا سال سے فروغ پا رہا ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے حافظ سلمان بٹ کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ایک بھرپور سیاسی اور تحریکی زندگی گزاری۔ وہ جرأت اور ہمت کی علامت تھے۔ ان کی تحریک اسلامی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  قبل ازیں جامعہ مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی، جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے ملک کوسیکولر بنانے کی سازشوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کیا جائے گا۔  اتحاد امت میں ہی پاکستان اور عالم اسلام کے مسائل کا حل مضمر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...