اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزارت تعلیم نے کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21ء کا کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا۔ موسم گرما کی چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے۔ جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا جبکہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔