لاہور(نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہناہے کہ کرپشن تمام مسائل کی جڑ ہے اور ہم کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔ ماضی کے حکمرانوں نے کسانوں کو تسلی کے سواکچھ نہیں دیا۔الحمدللہ موجود حکومت تمام شعبوں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے، ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے کی سازشیں کرنیوالے کامیاب نہیں ہوں گے،کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے ریسرچ سمیت تمام وسائل بروے کار کار لا رہے ہیں، گورنر پنجاب نے صنعت کاری کے شعبے میں جلال الدین رومی کی خدمات کو بھی سراہا۔گزشتہ روز گورنر پنجاب سے صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی جس میں گورنر کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب کسان پروگرام کا آغاز وزیراعظم کا غریب کسانوں کے لیے تحفہ ہے۔اس پروگرام کے تحت نوجوان کسانوں کو جدید ٹریکٹرز اور دیگر سہولتیں ملیں گی۔