کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مزید دو مقدمات میں بری کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر دونوں مقدمات میں عزیر بلوچ کو بری کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ عزیر بلوچ کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو فوری رہا کیا جائے۔