بیرسٹر فہد ملک قتل کیس ، ملزمان کی مزیددستاویزات جمع کرانے کی استدعا

Jan 30, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت برطانوی شہری بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزمان نے مزیددستاویزات جمع کرانے کی استدعا کردی۔جمعہ کو سماعت کے دوران گرفتار ملزمان راجہ ارشد، نعمان کھوکھر اور ہاشم کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے عدالت لایاگیا۔ اس موقع پر ملزم ہاشم کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت میں وقفہ کردیاگیا جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر ملزم ہاشم خان کے وکیل نے سوالنامہ کے جواب اور دستاویزی شواہد عدالت میں جمع کراتے ہوئے دفعہ 540کے تحت درخواست دی کہ مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں جس کیلئے اجازت دی جائے۔ عدالت نے درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت8فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں