نام نہاد صادق اور امین کے دور میں کرپشن بڑھتی چلی جارہی ،اسفندیارولی 

اسلام آباد(نا مہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ 90دن میں کرپشن ختم کرنیوالوں نے 900دنوں میں کرپشن کے ریکارڈز توڑ دئیے،نام نہاد صادق اور امین کے دورحکومت میں کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جاری کردہ درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی سے متعلق جاری بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا کہ د وسروں پر کرپشن کے بے جا الزامات لگانے والوں میں تھوڑی سی حیاہو تو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کی کیونکہ یہاں احتساب نہیں سلیکٹڈ احتساب جاری ہے۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ ترجمانوں کا ہجوم اب بھی عوام کو ماموں بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عوام اب جاگ چکے ہیں۔کوئی نیا منصوبہ نہیں لیکن کرپشن بڑھتی چلی جارہی ہے، کیا یہ نااہلی نہیں تو اور کیا ہے؟۔اگر یہ مسلط حکمران رہے تو وہ دن دور نہیں کہ پاکستان 124سے 180نمبر تک کا سفر طے کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن