زمینوں پر قبضہ اورفائرنگ  کیس دو ملزمان6روزہ جسمانی  ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(نا مہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں زمینوں پر قبضہ اورفائرنگ وغیرہ کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔جمعہ کوسماعت کے دوران تھانہ بنی گالہ پولیس نے قاسم اور فیصل نامی دو ملزمان کوعدالت پیش کیااور ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ مزید ملزمان کو گرفتار کرناہے اور تفتیش کرنی ہے جس کیلئے ریمانڈ کی ضرورت ہے، عدالت نے دونوں ملزمان کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن