اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت کے حساس ترین علاقہ ڈپلومیٹک انکلیو میں سرکاری طور پر چلنے والی شٹل سروس پر قبضہ کرنے کی کوشش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈائریکٹوریٹ آف ڈی ایم اے کا ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے جلیل کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عابد بھٹی نامی شخص نے اپنے گن مینز کے ہمراہ جدید اسلحہ سے لیس ہو کر ڈپلو میٹک شٹل سروس پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گولی لگنے سے ڈی ایم اے کا اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سہولت مرکز کو لاکھوں روپوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے مزاحمت کاروں اور کار سرکار میں مداخلت کے خلاف مقدمات کااندراج کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد، شٹل سروس پر قبضہ کی کوشش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایم اے اہلکارزخمی
Jan 30, 2021