اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں پولیس ہسپتال و لیبارٹری کوجدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ا یکسرے مشین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ایک لاکھ ،ای سی جی مشین کیلئے 80ہزار،لیبارٹری کیلئے 20 ہزار جبکہ افسران و جوانوں کو ملنے والی ادویات کی مد میں ماہانہ50 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمان نے سینئیرپولیس افسران کے ہمراہ پولیس لائن میں پولیس ہسپتال و ڈسپنسری کا دورہ کیا ،دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اور عملے نے افسران واہلکاروں کو فراہم کی جانے والے طبی سہولیات کے بارے میں بریف کیاآئی جی اسلام آباد نے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ایکسرے مشین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ایک لاکھ ،ای سی جی مشین کے لئے 80ہزار،لیبارٹری کیلئے20 ہزار جبکہ افسران و جوانوں کو ملنے والی ادویات کی مد میں ماہانہ کی بنیاد پر50 ہزار روپے دئیے جائیں گے پولیس ہسپتال و ڈسپنسری کوجدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اس کے ساتھ طبی آلات ،ادویات و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ہفتہ وار کسی ایک شعبے کے سپیشلسٹ ڈاکٹر کو پولیس ہسپتال میں مدعو کیا جائے۔
پولیس لائن ہیڈکوارٹر ز کوجدید سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے، قاضی جمیل الرحمان
Jan 30, 2021