پی ٹی آئی،ن لیگ، پیپلز پارٹی کھوٹے سکے ہیں : مولانا عارف شیرازی 

 کلرسیداں(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی موالان عارف شیرازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کھوٹے سکے ہیں جو باری باری اس ملک کو لوٹ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پوٹھوہار جیولرز کرسیدا ں میں تاجر راہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت مقامی امیر جاوید اقبال نے کی اس موقع پر تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،شیخ حسن ریاض،محمد اعجاز بٹ،الطاف زمان بھٹی،سیٹھ عبدالرووف،حاجی ابرار حسین،چوہدری توقہراسلم ،مرزا اظہر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عار ف شیرازی نے کہا کہ75سالوں سے پارٹیاں بدل بدل کر وہی لوگ اقتدار میں آرہے ہیں اور ملک کو نوچنے کھسوٹنے کا عمل جاری ہے پی ٹی آئی مسلم لیگ ن اور پی پی سب ایک ہی سکے کے مختلف رخ ہیں ان میں کوئی فرق نہیں خدا اس قوم کی حالت کبھی نہیں بدلتا جو اپنی حالت خود بدلنے پہ تیار نہ ہو اب وقت آگیا ہے کہ اس مافیا سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور ایماندار اور مخلص قیادت کی  جماعت اسلامی کو اقتدار میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاجر معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تاجر راہنماؤں کو اب جماعت اسلامی کا پرچم تھام لینا چاہیے آپ نے دیگر جماعتوں کو بار بار آزما کے دیکھ لیا ہے اب قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیئے ایک بار جماعت اسلامی کو بھی آزما لیں ہم مایوس نہیں کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن