ننکانہ صاحب(نما ئندہ خصوصی) رورل ایڈ پاکستان کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں اقلیتی برادری کے حقو ق بارے پروگرام ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق رورل ایڈ پاکستان ننکانہ کے زیر اہتمام اقلیتی برادری کے حقوق بارے نجی ہوٹل میں ایک روزہ پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں الیکشن کمیشن آفیسر محمد قیوم ، سوشل ویلفیئر بیت المال کے نمائندہ عبدالنبی ، چائلڈ پروٹیکشن کے ضلعی فوکل پرسن حافظ نعمان ایڈووکیٹ ، ضلعی کوآرڈینٹر انسانی حقوق و اقلیتی امور بشیر مسیح بھٹی ‘ ڈاکٹر عابد علی عابد ‘ مقصود علی کے علاوہ دیگر شعبو ں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے گفتگوکرتے کہا کہ پاکستان میںبسنے والی اقلیتی برادری کومکمل حقوق حاصل ہیں اور اور تمام شعبوں میں اقلیتی برادری کو قانون اور آئین کے تحت مکمل نمائندگی حاصل ہے ڈسٹرکٹ ننکانہ کے حوالے سے بات کرتے مقررین کا کہنا تھاکہ جہا ں پاکستان گورنمنٹ اقلیتی برادری کے لیے بہت سے شعبوں میں کام کر رہی ہے وہاں صحت ، ایجوکیشن میں بھی اقلیتی برادری کے لیے مزید بہتری کی جائے جس میں ملازمت کے لیے اقلیتی برادری کے لیے کوٹہ بڑھایااس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال عبدالنبی نے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ دیگر عام شہریوں کی طرح ننکانہ میں بسنے والی اقلیتی برادری کے لیے بھی امدادی چیک دیئے جاتے ہیں ۔