کسی کاروبار کو ٹھوس وجوہات کے بغیر بند نہیں کرنا: سپریم کورٹ

Jan 30, 2021

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )سپریم کورٹ نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ پوائنٹس کو بغیر تنبہیہ نوٹس کے سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ہوٹل کو سیل کرنے سے متعلق 2فروری کو تفصیلات طلب کرلیں عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ۔ ریسٹورنٹ سیل اور پھر ڈی سیل کیا گیا ۔ہوٹل سیل کرنے کی جو وجوہات بیان کی گئیں وہ عام ہیں مخصوص نہیں ۔عدالت نے سیل کئے گئے ریسٹورنٹ کے دوران سیکرٹری, ڈی جی فوڈ سمیت تعینات تمام افسران کی تفصیلات طلب کرلیں۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ ریسٹورنٹ بندہونے پر نقصان کا جرمانہ متعلقہ افسران کو اداکرنا ہوگا ۔افسروں کو جرمانہ مثال بنے گاکہ کسی کا کاروبار ٹھوس وجوہات کے بغیربند نہیں کرنا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قوانین کے تحت فریزر کو سیل کرنے کا اختیار، ریسٹورنٹ سیل نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں