لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ماڈل ٹاون کی عدالت کے مجسٹریٹ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والوںکا مقدمہ میں پولیس نے کچہری میں پیش کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ آصف اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ دوران کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر نے ملزمان کو چودہ روز ریمانڈ مانگ لیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا پولیس نے حملہ آور حارث احمد ،زبیر صدیقی ،ثنااللہ عمان اور علی اشرف کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔نجی یونیورسٹی میں احتجاج کے بعد محبوس بنائے گئے افراد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے آج تک جواب طلب کرلیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے نجی یونیورسٹی پر حملہ آوروں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی ۔
پولیس نے نجی یونیورسٹی کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو عدالت پیش کردیا
Jan 30, 2021