اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے اسلام آباد کی کاروباری شخصیت چوہدری عارف کوکرپشن ریفرنس میں باعزت بری کر دیا ہے۔جمعہ کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے قرض خرد برد نیب ریفرنس کا فیصلہ سنادیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ نیب پنڈی چودھری عارف کیخلاف کرپشن ریفرنس ثابت نہیں کرسکی،نیب نے چوہدری عارف کو گرفتار کرکے 3سال جیل میں بھی رکھا۔