کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے 44 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر ڈینس للّی کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 34 سالہ یاسر شاہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 30.51 کی اوسط سے 233 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو 44 ٹیسٹ میچز کے بعد کسی بھی بائولر کی جانب سے حاصل کردہ وکٹوں کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے، ڈینس للّی نے 1971ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد 1981ء تک اتنے ٹیسٹ میچز میں 229 شکار کررکھے تھے، اس فہرست میں وقار یونس 227 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ڈیل سٹین 224 وکٹوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ڈینس للی کا سالہ ریکارڈ یاسر شاہ کے ہاتھوں پاش پاش
Jan 30, 2021