کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کے دوران زخمی ہونے والے بیٹسمین ڈین ایلگر کے بازو کے ایکسرے کی رپورٹ آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈین ایلگر کو لگنے والی چوٹ سے کسی قسم کا فریکچر نہیں ہوا ہے اور معالج ان کی نگہداشت کر رہے ہیں جبکہ جمعرات کو صبح ان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایکسرے کے وقت بائیو سیکور ببل کو نہیں توڑاگیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی اوپنر کو دوران بیٹنگ پاکستان کے فاسٹ با?لر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کلائی پر لگی تھی اور بعدازاں وہ 48 رنز کے مجموعی سکور پر45 گیندوں پر 29 رنز بناکریاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے کرپویلین لوٹ گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق آئوٹ ہونے کے بعد انہیں مکمل سیکیورٹی میں معائنے کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا ایکسرے بھی کیا گیا اور اب ان کی رپورٹ آئی ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ان کی دستیابی کا فیصلہ دوسری مرتبہ معائنے کے بعد کیا جائے گا۔
شاہین آفریدی کی گیند سے زخمی ڈین ایلگر فریکچر سے محفوظ
Jan 30, 2021