دنیش کنیریا کی  واپسی کی درخواست،پی سی بی وکیل نے مہلت مانگ لی

لاہور(این این آئی)ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا کی پی سی بی بحالی پروگرام میں شمولیت کی درخواست پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے پی سی بی کو 4 مارچ تک جواب دینے کی ہدایت کردی۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی کرکٹ میں واپسی کے کیس کی سماعت ہوئی۔دنیش کنیریا کیوکیل نیعدالت کو بتایا کہ پی سی بی کی طرف سیدنیش کنیریا پرکوئی پابندی نہیں ہے اورہم پی سی بی سے مدد طلب کرتیہیں۔دنیش کنیریا غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں اور اس ہی طرح دیگرکھلاڑیوں کوبھی کرکٹ کھیلنیکی اجازت ملی ہے۔دنیش کنیریا کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے کیوں کہ ڈومیسٹک اورقومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔پی سی بی کو ڈومیسٹک کرکٹ اورقومی کرکٹ کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ مارون ویسٹ فیلڈ اسپاٹ فکسنگ کیس میں دنیش کنیریا کو کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔انھوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں فکسنگ کا اعتراف کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن